ابنا: خواتیں کی یہ عالمی کانفرنس حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے روز ولادت باسعادت کے موقع پر منعقد ہورہی ہے۔ کانفرنس گا آغاز عالمی مجلس برائے تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ آيت اللہ محسن اراکی کی تقریر سے ہوا۔ آیت اللہ اراکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انبیاء و ائمہ کا عظیم سلسلہ حضر سارہ، ہاجرہ، حضرت خدیجہ اور حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھن کی آغوشوں سے شروع ہوتا ہے اور خدا نے اس رسول اللہ کے اھل بیت کو خاندان طہارت الھی سے تعبیر کیا ہے اور اسے عالم انسانیت کی طہارت کا مرکز قراردیا ہے۔ اس کانفرنس میں شریک بارہ خواتین اپنے اپنے مقالے پیش کریں گي اور آخر میں اختتامی بیان پیش کیا جائے گا۔......./169
6 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 460379
آج تہران میں مسلمان خواتین کی عالمی یونین کی یک روزہ کانفرنس جاری ہے۔ اس کانفرس میں جو اوین ہوٹل میں ہورہی ہے مختلف ملکوں گی ایک سو بیس مسلمانو خواتین شرکت کررہی ہیں۔ اس کانفرنس میں شریک شیعہ اور سنی دانشور خواتین مختلف مذاہب میں پراکندہ مسلمانوں کو قریب لانے کی راہوں کا جائزہ لیں گي۔